بھٹکل:7/ ڈسمبر (ایس او نیوز) شہر کی نیو انگلش ہائی اسکول میدان میں منعقدہ ریاستی سطح کے تھروبال ٹورنامنٹ میں بنگلورو کی لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیموں نے بہترین کھیل کامظاہرہ پیش کرتے ہوئے اپنا غلبہ اور دبدبا برقرار رکھا ہے۔
انڈر 14لڑکوں کے زمرے میں بنگلورو اول، بیلگام دوم ۔ لڑکیوں کےزمرے میں میسور اول اور بنگلورو دوم مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح انڈر 17لڑکوں کے زمرے میں بنگلورو اول، گلبرگہ دوم ۔ لڑکیوں کے زمرے میں میسور اول اور بنگلورو دوم مقام حاصل کیا ہے۔ انعام یافتہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو سند کے ساتھ شال پہنا کر تمغوں کے ساتھ ان کی تہنیت کی گئی ۔ تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمن وشنو دیواڑیگانے پروگرام کی صدارت کی۔ بھٹکل ملازمین سنگھ کے صدر ایم بی نائک، آر ایچ نائک، ایم کے نائک موجود تھے۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے استقبال کیا تو شری دھر شیٹھ شرالی نے نظامت کی ، جی وی نائک نے شکریہ اداکیا۔